ابنا: علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایران کے انقلابی طلباء کے ہاتھوں امریکی جاسوسی کے اڈے پرقبضہ امریکہ کے دبدبے اور اقتدار کے زوال کا آغاز تھا۔
بروجردی نے کہا کہ اس عظیم انقلابی اقدام سے ساری دنیا کو معلوم ہوگیا کہ سوپر پاور کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور اسی بناپر اسلامی انقلاب ساری دنیا میں نمونہ عمل بن گيا اور قوموں نے بھی امریکہ کا مقابلہ کرنا شروع کردیا۔ قابل ذکر ہے چار نومبر انیس سو اناسی میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کے انقلابی طلبا نے تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد امریکہ کو بھرپور رسوائي اٹھانی پڑی.
............
/169